رپورٹ: امین لغاری
سندھ کے پسماندہ قصبے جوہی میں 8 مارچ کی مناسبت سے بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) اور ناری ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے مشترکہ طور پر محنت کش خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ تقریب کی صدارت ناری تنظیم کی صدر محترمہ عذرہ میمن نے کی۔ جب کہ مہمان خاص پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے صوبائی صدر انور پنہور تھے۔ دیگر مہمانوں میں کامریڈ صغرا مسرانی، محترمہ زلیخا گنب، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی رہنما محترمہ ممتاز میمن، سماجی رہنما مومل ملاح ، چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالمجید جمالی اور وائس چیئرمین نقاد تھیم تھے۔ اس موقع پر کامریڈ ثنا امین لغاری، کامریڈ رخسانہ قیصر باہوٹو، نجمہ گلشیر پنہور، حسنہ بانو سومرو، ثنا میمن، ایشا میمن، کامریڈ زاہد میمن نے بھی خطاب کیا۔ بیروزگار نوجوان تحریک کے رہنما کامریڈ خادم کھوسو نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا اور اسٹیج کے فرائض کامریڈ امین لغاری نے سرانجام دیے۔
مقررین نے خاص طور پر محنت کش خواتین کے مسائل اور سماج میں خواتین کی عمومی حالت زار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے لڑکیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ محنت کش خواتین میں طبقاتی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے روس میں برپا ہونے والے سوشلسٹ انقلاب کی مثالیں بھی پیش کیں کہ اس انقلاب کی وجہ سے روس کی خواتین کو کیسے آزادی اور خوشحالی حاصل ہوئی۔