| رپورٹ: ثاقب زین |
ٹیکسلا/اٹک سرکل میں واپڈا کے مزدوروں نے نجکاری، لوڈ شیڈنگ اور بجلی مہنگی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ واپڈا ہائیڈرو یونین کے رہنما رحیم شاہ اور ثمر شاہ نے مزدوروں کی قیادت کرتے ہوئے ایک بڑی ریلی نکالی جس نے ٹیکسلا چوک پر دھرنا دیا، جی ٹی روڈ بلاک کی اور ٹائر جلائے گئے۔ اس دھرنے میں نجکاری ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مزدور رہنما رحیم
شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو حکمران ایوانوں کی بجلی بند کر دی جائے گی۔ یہ احتجاجی دھرناکم و بیش دو گھنٹے جاری رہا جس میں مزدوررابطہ کمیٹی واہ/ٹیکسلا کے مزدوروں نے منیر بٹ کی قیادت میں شرکت کی۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے وفد نے واپڈا کے مزدوروں کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اس کے علاوہ پی او ایف، ایچ ایم سی اور ٹیکسلا کاٹن مل کے مزدوروں نے بھی شرکت کی۔