[رپورٹ:کامریڈ ہمایوں]
پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کی جانب سے نجکاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں بختیار لیبرہال ملتان کے سامنے واپڈا کے محنت کشوں نے نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے غلام رسول، سجاد بلوچ، عمران قریشی، ملک سعید، چوہدری خالد، اظہار خان سمیت پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے کامریڈ ندیم پاشا نے کہا کہ نجکاری کی پالیسی مزدور دشمن ہے جس کے خلاف واپڈا سمیت ہر ادارے کے محنت کش آخری دم تک جدوجہد کریں گے اور آج کا احتجاج اس جدوجہد کے آغاز کا اعلان ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں PTUDC سے کامریڈ راول، کامریڈ نادر،کامریڈ انیس اورکامریڈ ہمایوں نے شرکت کی اور محنت کشوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااعلان کیا۔