لاہور میں ریجنل کانگریس کا انعقاد

| رپورٹ: عاصم ارشاد |

17 اپریل 2016ء کو دوپہر 2 بجے لاہور میں طبقاتی جدوجہد کی ریجنل کانگریس کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کے تمام بڑے صنعتی اور تعلیمی اداروں سے 80 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ لاہور کے علاوہ قصور، پتوکی، مانگا منڈی اور رائیونڈ سے بھی نظریاتی ساتھی اس موقع پر موجود تھے۔
کانگریس کا آغاز کامریڈ طاہر شبیر نے اپنی انقلابی نظم سنا کر کیا۔ کانگریس مجموعی طور پر دو سیشنز پر مشتمل تھی جن کو چیئر کامریڈ امان اللہ نے کیا۔ پہلا سیشن عالمی وملکی تناظر تھا جس کا آغاز کامریڈ لال خان نے اپنی لیڈ آف سے کیا۔ انہوں نے ملک اور دنیا بھر میں سرمایہ دارانہ نظام کے معاشی بحران اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والے سیاسی انتشار، سفارتی تضادات اور انقلابی تحریکوں کی موجودہ کیفیت اور تناظر پر روشنی ڈالی۔ اس سیشن میں الیاس خان، کامریڈشفیق، اعتزاز ابراہیم، عمران کامیانہ اور سبحان یوسف نے بحث میں حصہ لیا جس کے بعد کامریڈ لال خان نے سوالات کی روشنی میں بحث کو سمیٹتے ہوئے سیشن کا اختتام کیا۔
اسکے بعد دوسرے سیشن کا موضوع ’’انقلابی پارٹی کی تعمیر‘‘ تھا جس پر لیڈ آف رضوان اختر نے دی۔ انہوں نے اپنی لیڈ آف میں انقلابی پارٹی کی اہمیت اوربڑھوتری کے لئے لازم عوامل پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد عامر کریم نے لاہور ریجن کی رپورٹ رکھی اور ریجنل سلیٹ پیش کی جس کو متفقہ طور پر تمام ممبران نے ووٹ دیا۔ اسکے بعد کانگریس کا مجموعی طور پر سم اپ کامریڈ لال خان نے کیا۔ کانگریس کا اختتام محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر کیا گیا۔