رپورٹ: پی ٹی یو ڈی سی ملتان:-
پیرا میڈیکل اسٹاف کااحتجاج 31دن جاری رہنے کے بعد ختم ہو چکا ہے۔ حکومت نے ان محنت کشوں کے مطالبات کی منظوری کا وعدہ کیا ہے۔ پی ٹی یو ڈی سی پیرا میڈیکل سٹاف پنجاب کی قیادت سمیت تمام محنت کشوں کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد میں شریک رہنے کا اعلان کرتی ہے۔
اس ہڑتال میں جہاں PTUDCنے تمام شہروں میں محنت کشوں کی حمایت کی اور ان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا وہاں ملتان میں نشتر ہسپتال اور ڈینٹل ہسپتال کے پیرا میڈکس کے ساتھ بھی بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے آخری دن بھی محنت کشوں نے ہڑتال کی اور احتجاج کی صورت میں ریلی نکالی۔ ریلی میں پیرامیڈکس کی بھرپور شمولیت نظر آئی اور کسی بھی پیرامیڈک نے ڈیوٹی نہیں دی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پنجاب حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بجٹ میں تنخواہوں میں کئے جانے والے بیس فیصد اضافے کو محنت کشوں کے ساتھ ایک مذاق قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اجرتوں میں کم از کم دو سوفیصد اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری فائنانس کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور اعلان کیا کہ وہ اپنے مطا لبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔PTUDC کے کامریڈز نے ریلی میں پرچہ بیچا اور تعارفی لیف لیٹ بھی تقسیم کیے، جسے وہاں موجود محنت کشوں نے بہت سراہا۔
متعلقہ: