[رپورٹ: کامریڈ سجاد]
پراگریسو یوتھ الائنس (PYA) کے زیر اہتمام طبقاتی نظام تعلیم اور فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کے خلاف سیالکوٹ کے نواحی علاقہ ڈسکہ میں ریلی نکالی گئی جس میں پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن (PSF) اور بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کے کارکنوں، طلبہ اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس ریلی کے مہمان خصوصی PYA اور انقلابی کونسل کے رہنماکامریڈ عمررشید تھے۔ ریلی کا آغاز ریسٹ ہاؤس چوک سے شروع ہوا۔ شرکا نے فیسوں میں اضافہ اور طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ فوارہ چوک پر پہنچ کر ریلی جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ عمر رشید نے کہا کہ موجودہ استحصالی نظام کی بنیاد ہی منافع اور شرح منافع کی ہوس پر ہے جس کی وجہ سے ہمیں آئے روز طلبہ کے مسائل میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ طلبہ کی یونین پر پابندی لگا حکمرانوں نے طلبہ کو محکموم بنایا ہوا ہے جس کیخلاف نوجوان آج اعلان جنگ کا اعلان کر تے ہیں۔ ہم پیپلز پارٹی کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور پر عمل کرتے ہوئے طلبہ یونین پر سے پابندی فی الفور ہٹائی جائے۔ انہوں نے کہا ہم PYA کے پلیٹ فارم سے اس تحریک کو ملک گیر پھیلاتے ہوئے نوجوانوں کی متبادل قیادتتشکیل کرتے ہوئے سوشلسٹ انقلاب تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آخر میں تمام شرکا سوشلسٹ انقلاب تک ناقابل مصالحت جدوجہد کا عزم کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔