رپورٹ: RSF سیالکوٹ
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن (PTUDC) اور انقلابی سٹوڈنٹس فرنٹ (RSF) کے زیر اہتمام 19 اپریل بروز بدھ علامہ اقبال چوک سیالکوٹ میں مشال خان کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں محنت کشوں، نوجوانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ شرکا نے مشال خان کے قتل کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا گیا کہ اس وحشت ناک واقعے میں ملوث پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے تمام اہلکاروں سمیت مشال کے تمام قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشال پر حملہ اس کی سیاسی جدوجہد کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے، لیکن حملہ کرنے والوں کو یہ نہیں پتا کہ شخصیات کو مارنے سے نظریات نہیں مٹتے۔ مشال کی جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک اس سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ نہیں کیا جا تا، جس نے انسانیت کو بربریت کے دہلیز پر کھڑا کر دیا ہے۔ مقررین میں بابرپطرس، پی ٹی یو ڈی سی سیالکوٹ کے صدر ناصر بٹ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عمر شاہد، اے این پی سیالکوٹ کے نائب صدر نبی خان، RSF کے ایاز اور احسن شامل تھے۔