سدہنوتی میں BNT اور PTUDC کے زیر اہتمام سیمینار

[رپورٹ: ظہیر سدوزئی]
26 جولائی کو سدہنوتی (آزاد کشمیر)میں بیروزگارن نوجوان تحریک (BNT) اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت کامریڈ ظہیر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما اور رائج الوقت پارٹی پالیسیوں سے ہمیشہ اختلاف کرنے والے ریٹائرڈ پروفیسر سردار حبیب ضیا تھے۔

اپنی تقاریر میں کامریڈ دانش ظہور اور کامریڈ سیف نے نوجوان نسل کے استحصال اور اُن کی محرومیوں کا ذمہ دار روایتی اور مذہبی رہنماؤں اور عوام دشمن نظریات کو قرار دیااور آنے والی نسلوں کی خوشحالی کے لیے طبقات اور استحصال سے پاک انسانی سماج کے قیام پر جو گفتگو رکھی۔ سیمینار میں ہر طبقہ فکر (انجمن تاجران، ایپکاء، پی ڈبلیو ڈی، محکمہ مال، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، وکلااور صحافی) سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ بزرگ مقررین نے اعتراف کیا کہ غلط نظام کی وجہ سے ہم اور ہماری نسلیں سالوں سے محرومیوں سے دو چار چلے آرہے ہیں لیکن آج کی اس تقریب میں انقلابی نوجوانوں کے عزم و حوصلہ، ان کی سوچ، حکمت عملی اور طرز جدوجہد کو دیکھ کر یہ یقین ہو چلا ہے کہ یہ غاصبانہ نظام یہی نئی نسل ختم کر کے انسانیت کو انسانی سماج عطا کرے گی۔
سدہنوتی میں ہونے والے اس سیمینار نے مارکسی رجحان اورکام کے طریقہ کار و حکمت عملی کے حوالے سے گہرے نقوش مرتب کئے ہیں۔ سدہنوتی کے بزرگوں اور نوجوانوں کے لئے سے اس سے قبل کسی بھی سیاسی تنظیم نے اس طرح کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی جس میں موجودہ عہد میں غربت، بیروزگاری، مہنگائی اور دیگر سماجی مسائل کی حقیقی وجوہات اور قابل عمل حل پر بحث کی جائے اور اس شاندار سیمینار نے کامریڈز اور نیا جوش و ولولہ عطا کیا ہے۔