رپورٹ۔غفارمہرماچھی گوٹھ ‘صادق آباد:-
مورخہ 13جون 2012ء کو فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی گیٹ نمبر 3کے سامنے نئی بننے والی یونین مزدور یونین CBAفاطمہ فرٹیلائیزرپیگنگ اینڈ لوڈنگ کنٹریکٹرز کی تقریب حلف برداری ہوئی۔اس تقریب میں شرکت کے لئے ضلع گھوٹکی اوررحیم یارخان کے مزدور راہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔’’مزدوروں کی کوئی قوم،کوئی فرقہ نہیں ہوتا‘ ہمیں ایک ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑ نا ہو گی‘‘ ان خیالات کا اظہا ر سندھ اور پنجاب یونیں کے مزدوررہنماؤں نے ماچھی گوٹھ میں فاطمہ فرٹیلائزر گیٹ نمبر 3پرمزدور یونین پیکنگ اینڈ لوڈنگ سی بی اے فاطمہ فرٹیلا ئزر مختار گڑھ ماچھی گوٹھ میں تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا۔ اس مو قع پر تقریب کی صدارت نواب دین لاشاری نے کی جبکہ مہمان خصو صی غلام سرورعباسی صدر مزدور یونین ایف ایف سی میرپورماتھیلو تھے۔ تقریب کے آغاز میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی وائس چئیرمین قمرالزماں خاں نے فاطمہ فرٹیلائیزر کمپنی کے بیگنگ کے شعبے میں بننے والی نئی یونین اور اسکے عہدے داروں کا تعارف کرایا۔ پنجا ب اور سند ھ سے وطن دوست لیبر فیڈریشن کے چیئر مین عبدا لحق،غلام سرورصدر مزدور یونین ایف ایف سی میر پور،کامریڈ بھورل صدر وطن دوست یونین گھوٹکی،مو لانا عبدا للہ لغاری تحریک ریشمی رومال،حا تم علی بھگیو جنر ل سیکر ٹری اینگرو ڈہر کی،نیا ز شیخ صدر ایمپلا ئز یونین سی بی اے ڈہرکی،او جی ڈی سی قادر پور یونین کے گل سندھی،امین گبول،ایمپلا ئز یونین لو ڈنگ اینڈ پیکنگ کے صدر گل محمد کٹہ،خزا نچی بشیر سولنگی،شاہد مسعود عبا سی،پاکستا ن ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی وائس چیئر مین ا قمر الز مان خان،عبدالمجید سمیجو نائب صدرمزدوریو نین میرپور،سمیت دیگر نے خطا ب کیا اور کہا کہ مزدور بھائی جہاں بھی ہیں ان کی ایک آواز پر لبیک کہیں گے استحصال کر نے والوں اور حقوق غصب کر نے والوں کے خلاف مزدوروں کو اپنے اندر اتحاد پیدا کر کے مقابلہ کرنا ہو گا۔ جب ہم ایک ہوں گے تو دنیا کی کو ئی طاقت مزدوروں کا استحصال نہیں کر سکتی ہے ۔اس موقع پر مزدور یونین پیکنگ اینڈ لوڈنگ سی بی اے فا طمہ فر ٹیلائزر مختار گڑھ ماچھی گوٹھ میں نئی بننے والی یو نین کے عہدیداوروں سے حلف لیا گیا جن میں صدررفیق ولانہ،جنرل سیکرٹری سجا د کٹہ،نا ئب صدر غلام مصطفی کوش،جو ائنٹ سیکر ٹری علی حسن ڈاہر،فنانس سیکرٹری جام اشرف،انفا رمیشن سیکرٹری عبدالکریم شر،ممبران مجلس عا ملہ شفیق کٹہ، اعجاز، اور لیا قت علی سے نو اب دین لاشاری نے حلف لیا اس مو قع پر نواب دین لاشاری نے کہا کہ سندھ، پنجاب، پشتونخواہ اور بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے مزدور بھائی ایک ہیں اور اپنے حقوق کی جنگ کے لیے لڑ تے رہیں گے۔