راولاکوٹ: ترکی میں اردگان حکومت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

[رپورٹ: حارث قدیر]
راولاکوٹ شہر میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین اور جے کے این ایس ایف کے کامریڈز نے ترکی میں جاری محنت کشوں اور نوجوانوں کی انقلابی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اردگان حکومت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ترکی کے محنت کشوں کی حمایت اور طیب اردگان کی حکومت کی جانب سے ریاستی جبر کے خلاف مذمتی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں جاری تحریک میں شریک محنت کشوں اور نوجوانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر اور پاکستان بھر میں انکی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے طیب اردگان کی حکومت کے عزائم کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے، ترکی کے محنت کشوں اور نوجوانوں کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف ایک سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے جس کیلئے محنت کشوں کو اپنی اس تحریک کو نظریاتی حوالے سے منظم کرتے ہوئے ترکی سے طیب اردگان کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سرمایہ داری نظام کا خاتمہ کرکے دنیا بھر میں سوشلسٹ انقلاب کی نوید بننا ہو گا۔