راولپنڈی: مزدور رابطہ کمیٹی کا اجلاس

[رپو رٹ: راجہ عمران]
کسی بھی ادار ے کی نجکاری کے خلاف مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آاباد کی ٹریڈیونین و ایسوسی ایشن فروری سے احتجا ج کاآاغاز کر رہی ہیں۔ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نجکاری کا عمل رک نہیں جا تا اور نجکاری کمیشن کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ ان خیالات کا اظہار مزدور رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین رہنماؤں نے کیا۔ مزدور رابطہ کمیٹی کا اجلا س مو رخہ 22 جنوری بروز بدھ بختیار لیبر ہال راولپنڈی میں ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت محمد اکرم بندہ (جنرل سیکریٹری پا کستان ورکرز کنفیڈریشن) نے کی۔ اس اجلا س میں پیپلز یونٹی پی آئی اے کے جنرل سیکریٹری سہیل مختار، ملک فتح خان (مرکزی نائب صدر وا پڈا ہائیڈرو یو نین)، شہزاد منظور کیانی (مرکزی نائب صدر ایپکا)، آصف رشید (بے روزگار نوجوان تحریک)، جاوید یاسین، راجہ محمد صد یق (جنرل سیکریٹری ایپکا)، پادری شاہد رضا(انفارمیشن سیکریٹری میونسپل لیبر یونین)، ظفر اقبال (واسا سٹاف یونین)، زبیر کیانی (پریس سیکریٹری ایپکا)، محمد زبیر (ڈپٹی جنرل سیکریٹری TMA)، راجہ محمد اقبال، ریاض مسیح (آفس سیکریٹری PWD ورکرز یونین)، غلام محمد ناز(صدر پنجاب پاکستان لوکل گورنمنٹ فیڈریشن)، چنگیز ملک (مرکزی وائس چیئرمین PTUDC و چیف آرگنائز MRC)، شعیب خان (SVP پیپلز یونٹی PIA)، ملک انصا ف (PIA)، نوید ملک (ڈپٹی جنرل سیکریٹری PIA)، عبدالرؤف اعوان (جنرل سیکریٹری محنت کش یونین ریلوے)، ما جد اعوان (صدر PTDC یونین)، راجہ عمران (ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ریلولے لیبر یونین)، راشد شاہ انفارمیشن سیکریٹری FBR ایمپلائز یونین)، منصور احمد، ملک نعیم سرور (فنانس سیکریٹری لائن سٹاف یونین PTCL)، مرزا توقیر (مرکزی آفس سیکریٹری ایپکا) اور ریاض بھٹی (جنرل سیکریٹری PWD ورکر یونین) نے شر کت کی۔ مقررین نے کہا ا ب یہ جدوجہد مزدور راج تک جاری رہے گی۔