راولپنڈی: بالشویک انقلاب کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار

| رپورٹ: سہیل اختر |

مورخہ 8 نومبر بروز اتوار 6th روڈ آفس میں بالشویک انقلاب کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’اب اس سر زمین پر انقلاب چاہیے‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کو چیئر ایاز محمود نے کیا جبکہ توصیف فاروق نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے بالشویک انقلاب کی اہمیت، حاصلات، اسباق اور محنت کش طبقے کی عظیم جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کے بالشویک انقلاب آج بھی دینا بھر کے مظلوموں ،محکوموں،محنت کشوں اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ آج سرمائے کی غلامی میں پوری دنیا کے انسان سسک رہے ہیں۔ تکنیکی اعتبار سے سرمایہ داری اپنا ارتقا پورا کر چکی ہے اور نجی ملکیت اور منافع کی ہوس نے پوری دنیا میں بربادی پھیلا رکھی ہے۔ اس تمام بربریت کا خاتمہ بالشویک انقلاب کی طرز پرمحنت کش طبقہ اقتدار کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ہی کر سکتا ہے۔بالشویک انقلاب کا پیغام آج یہ ہے کہ انقلابی پارٹی کی تیز ترین تعمیر کی جائے۔احمد عمار، سہیل اختر، امین لاشاری، راجہ عمران،فرہاد گاڈی، ریحانہ اختر،آصف رشید، چنگیز ملک، اسحاق میر اور حسان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سوشلزم اور سوشلسٹ انقلاب کی ضرورت بیان کی۔ توصیف نے سوالات کی روشنی میں بحث کو سمیٹا۔ سیمینار کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔