نواب شاہ: یوم مئی کے موقع پر ریلی

| رپورٹ: آصف سومرو |

یوم مئی پر تاج کالونی نواب شاہ میں مزدور اتحاد اور PTUDC کی طرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی گھنٹی پھاٹک سے پریس کلب نواب شاہ پہنچی تو وہاں پہلے سے مختلف ٹریڈ یونینز کی ریلی موجود تھی۔ مزدور اتحاد اور PTUDC کے کارکنان نے تمام محنت کشوں کو دعوت دی کہ ایک جگہ جمع ہو جائیں جس کے بعد واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین، پیپلز پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن، ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے محنت کش، مزدور اتحاد اور PTUDC کی ریلی میں شامل ہوگئے۔
nawab Shah 2پریس کلب کے سامنے ریلی جلسہ کی صورت اختیار کرگئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مزدور اتحاد کے رہنما کامریڈ حنیف لاکھو، واپڈا ہائیڈرو یونین کے فیصل شیخ، پیپلز پیرامیڈیکل کے محمد یوسف، ہاری ویلفیئر ایسو سی ایشن کے اکرم خاصخیلی، PTDUC کے صدام خاصخیلی نے کہا کہ آج بھی شکاگو کے شہید مزدوروں کا مشن ادھورا ہے، اسے پورا کرنے کے لیے مزدور راج قائم کرنا ہوگا جو کہ صرف اور صرف سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ممکن ہے۔ آخر میں سکندر زؤنر نے سب مزدوروں کا شکریہ ادا کیا۔