کوئٹہ میں اکاؤنٹس آفس کے ملازمین کے ساتھ پی ٹی یو ڈی سی کا اظہارِ یکجہتی

[رپورٹ : کامریڈ نذر مینگل]
جوائنٹ ایکشن کمیٹی اکاؤنٹس کا اپنے مطالبات کے لئے احتجاج 4 جون سے جاری رہا جو9 جولائی سے مکمل ہڑتال پر چلے گئے۔ PTUDC کے ایک وفد نے اے۔ جی آفس کا دورہ کیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چےئر مین حیدر خان لہڑی اور ایڈیشنل سیکر ٹری شوکت علی کھوسہ نے بتا یا کہ ہما را ایک ہی مطالبہ ہے کہ تمام ملازمین کو 100فیصد آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس دیا جائے۔ حکومت نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے لیکن مرکزی فنانس سیکر ٹری ماننے کو تیار نہیں۔ جس کی وجہ سے ہما را احتجاج طویل ہو تا جا رہا ہے۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ جب تک 100فیصد آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس کا نوٹیفکیشن جا ری نہیں ہو تا تب تک ہڑتال جا ری رہے گا۔ ہم نے 40سال بعد یہ احتجاج شروع کیا ہے۔ اس سے قبل اے۔جی آفس میں کبھی احتجاج نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ ہم جس سکیل میں بھرتی ہو تے ہیں اسی سکیل میں ریٹائر ہو جا تے ہیں۔ ترقی کے تمام دروازے ہمارے لیے بند ہے ۔ اور ہمیں کو ئی سن کوٹا بھی نہیں دیا جا تا ۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ پورے پاکستان کے اے۔جی آفس کے ملازمین کے لئے لاہور اے۔جی آفس کے صدر الہٰی بخش سخت جدوجہد کر رہے تھے جو بیوروکریسی کے لئے ناقابل برداشت ہو گئی اور کرپٹ بیورو کریسی نے الٰہی بخش کو شہید کر دیا۔ جس کی وجہ سے پو رے پاکستان کے ملازمین کو صدمہ پہنچا۔
PTUDC کے وفد نے اے۔جی آفس کے ملازمین کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلا یا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور مزدوروں کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔ PTUDCصدر ایپکا لاہور اے ۔ جی آفس الٰہی بخش کے بہیمانہ قتل کی مذمت کر تی ہے اور مطالبہ کر تی ہے کہ FIRمیں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جا ئے۔ بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جا ئے گا۔

متعلقہ:

ایپکا اکاؤنٹنٹ جنرل آفس لاہور کے صدر کا بہیمانہ قتل