پراگریسو یوتھ الائنس کا دورہ اور ملتان میں پی ۔ایس ۔ایف کے کنونشن کی تیاری

رپورٹ: ماہ بلوص:-
آل پاکستان پروگریسو یاتھ الائنس کی مرکزی قیادت کے شاندار ملک گیر دورے کا اختتام ملتان میں ہوا، جہاں B.Z.U یونیورسٹی اور مختلف کالجوں سے طلباء کی میٹنگ آرگنائز کی گئی۔ میٹنگ میں پی۔ایس۔ایف ملتان کے نمائندہ طلبا رہنما ؤں اور دیگر طلباء و طلبات نے بھرپور جذبات کے ساتھ شرکت کی۔ میٹنگ کی شروعات میں کامریڈ ماہ بلوص نے آل پاکستان پروگریسو یوتھ آلائنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور ملک گیر دورے کی رپورٹ بھی پیش کی، جس میں انہوں نے مختلف علاقوں میں نوجوان طلباء و طلبات کے والہانہ جذبات کو سراہا اور ان کے متبادل نظریے کی تلاش کی جستجو پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملتان کے نوجوانوں کو بھی اس کاروان میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
بیروزگار نوجوان تحریک کے راہنما راشد خالد نے اس بات پر زور دیا کہ منڈی کی نفسیات سماج پر حاوی ہیں ، جہاں تعلیم سمیت تمام بنیادی ضرورتیں عوام کی اکثریت کی پہنچ سے دور ہیں۔ انہوں نےJKNSF، BSO اور PSF کے انقلابی قردار اور منشور پر بات کی اور ضیاء آمریت کے دور سے عائد طلباء یونین پر پابندی کی سخت مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ طلباء و طالبات کو اس پابندی کہ خلاف جدوجہد کرنی ہوگی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں صرف دو فیصد نوجوان یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرتے ہیں،کیونکہ تعلیم سب سے منافع بخش کاروبار بن کے رہ گیا ہے اور میرٹ ایک بکاؤ مال بن گیا ہے۔زندگی محرومیوں کا ایک مجموعہ بن کر رہ گئی ہے،ہر طرف غم ،مایوسی ،ذلتیں اور تکلیفیں ہیں،پوری دنیا کی80% آبادی کے یہی مسائل نظر آتے ہیں۔ اگر سب کے مسائل ایک ہیں تو مل کر ان کے خلاف متحدہو کر کیوں نہ لڑائی لڑی جائے۔ مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے ترقی پسند طلباء تنظیمیں کام کر رہی ہیں، لیکن ان کے پروگرام اور مقاصد میں ایک سانجھ ہے ، اس لیے ان کو اکھٹا کرنا ہے۔ PSF کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے منشور کی بات کی جس کی شق نمبر 4 میں سوشلسٹ معیشت کو نافذ کرنے کی بات ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد مین انقلابی کونسل کے راہنما کامریڈ عمر نے پیداوار سے منسلک ممکنات کو اجاگر کیا اور طلباء یونین پر عائد بابندی کو نوجوانوں کے استحصال کی اہم وجہ قرار دیااور طلبا یونین کو نوجوانوں کی سیاسی نرسری سے موازنہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف متحدہو کر اور منافع کے نظام کوختم کرکے ہی معاشی ناہمواری کو ختم کیا جاسکتا ہے اور ایک ایسا نظام لایا جاسکتا ہے ،جہاں چیزیں انسانی ضرورت کے لیے بنیں نہ کہ منافع کے لیے اور تمام بنیادی ضروریات ریاست کی ذمہ داری ہوں۔ جام پور سے PSFکے راہنما کامریڈ شہریار زوق نے پیپلز پارٹی کی انقلابی تاریخ اور بنیادی منشور پر بات رکھی اور کہا کہ ہمیں تمام نوجوانوں کو وہ تاریخ بتانے کی ضرورت ہے جو یہاں کے محنت کشوں اور نوجوانوں نے 1968-69ء کے انقلاب میں رقم کی تھی۔ انہوں نے بھٹو کے سوشلسٹ نظریات کی بات کی اور کہا کہ اس کا اصل مقصد طبقاتی سماج کو ختم کرکے ایک غیر طبقاتی سماج کا قیام ہے۔ جے کے این ایس ایگ کے مرکزی صدر راشد شیخ نے بھگت سنگھ کے انقلابی کردار پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے انہوں نے طلباء کو مختلف سطح پر آرگنائز کیا ۔ انہوں نے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین آبادی کا 55% حصہ ہیں ،لہٰذا ان میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کی طرف سے نافذ کردہ کسی قسم کی بھی تقسیم کو نہیں مانتے ، ہمارا مقصد طبقاتی جڑت پیدا کرنا ہے، تمام پارٹیاں اقتدار میں ہیں اور یہ حکمران عوام کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ االگ ،الگ لڑائی لڑنے سے قربانیاں تو دی جارہی ہیں، لیکن لڑائی نہیں جیتی جا سکتی۔ انہوں نے آل پاکستان پروگریسو یوتھ الائنس کو طبقاتی جڑت پیدا کرنے کی ایک اہم کا وش کرار دیا۔ PSF ملتان کے صدر کامریڈ عاصم خان نے تقریب کے اختتام میں آل پاکستان پروگریسو یوتھ الائنس کے پروگرام کو سراہا اور اپنا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا، انہوں نے کہا کہ PSF ملتان میں11مئی کو ایک بھرپور کنونشن کرائے گی جس میں پراگریسو یوتھ الائنس کی مرکزی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔ ۔ تقریب کو اختتام میں قرار داد پیش کی گئی، جس میں تمام طلبا یونینوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے ، مفت تعلیم، طلباء کو مفت سفر اور طلباء و طالبات کو روزگار دینے کی بات کی گئی۔