ڈسکہ میں PTUDC کے زیر اہتمام خواتین کے مسائل پر لیکچر پروگرام

[رپورٹ:حبیبہ سجاد]
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن کے زیر اہتمام ’’عورت کی آزادی کیسے ممکن ہے؟‘‘ کے موضوع پر ڈسکہ میں مورخہ 17 اپریل کو ایک لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں محنت کش خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ فیصل آباد سے کامریڈ عصمت نے مفصل لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کسی سماج کی ترقی کا اندازہ اس سماج میں خواتین کی سماجی اور معاشی کیفیت سے کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین آبادی کا نصف حصہ ہونے کے باوجود دوہرے استحصال کا شکار ہیں۔ سرمایہ دارانہ بحران میں عورتیں شدید معاشی جبراور عدم استحکام کی کیفیت میں زندگی گزار رہی ہیں۔ پاکستان میں بوسیدہ سماجی صورتحال کے باعث لاکھوں خواتین اپنی طبعی عمر سے پہلے ہی موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔ بنیاد پرستوں اور لبرلز دونو ں کے پاس خواتین کے مسائل کا کوئی حل موجود نہیں ہے، صرف سوشلسٹ انقلاب ہی وہ واحد راستہ جس کے ذریعے عورتوں کی حقیقی آزادی ممکن ہے۔ بحث میں حصہ لینے والے دیگر کامریڈز میں کامریڈ نورین ، کامریڈ سجاد اور حبیبہ سجاد شامل تھے جبکہ چیئر کے فرائض کامریڈ نازیہ نے اد ا کئے۔ آخر میں تمام خواتین نے اپنے آپ منظم کر نے کے لئے PTUDC میں شمولیت کا عہد کیا اور اس جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔