| رپورٹ: PTUDC راولپنڈی |
پاکستان اسٹیل ملز و دیگر عوامی اداروں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف مورخہ 22 جنوری بروز اتوار سہ پہر 4 بجے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) شمالی پنجاب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس احتجاجی مظاہرے میں جے کے این این ایس ایف، آر ایس ایف، پی پی پی کے کارکنان نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیز نے کہا کہ عوامی اداروں کی نجکاری معاشی دہشت گردی ہے،ہمارے حکمران آئی ایم ایف اوردیگر عالمی مالیاتی اداروں کی ایما پر عوامی اداروں کو نیلام کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ ادارے اس ملک کے محنت کش عوام کے ہیں اور ہم یہ ادارے کسی صورت نیلام نہیں ہونے دیں گے۔ موجودہ حکومت نے اگر اپنی روش نہ بدلی تو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین دیگر فیڈریشنز،کنفیڈریشنز اور یونینز کے ساتھ مل کر مشترکہ احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔اس سلسلے میں پی ٹی یو ڈی سی نے ملک گیر رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ۔