مزدور رابطہ کمیٹی ٹیکسلا، اٹک، واہ کینٹ، حسن ابدال کا اجلاس

[رپورٹ: کامریڈ ثاقب]
مزدور رابطہ کمیٹی کی میٹینگ 7 فروری بروز جمعہ منعقد ہوئی جس میں راجہ عابد نذیرکیانی (صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن)، رانا محمد افضل (صدرپی اوایف چارجمین ایسوسی ایشن)، وحید اقبال (صدر پی او ایف ATO ایسوسی ایشن)، شاہد اقبال (جنرل سیکٹری پی او ایف ATO ایسوسی ایشن)، ملک جاوید اقبال (صدر پی او ایف جونیئر سٹاف ایسوسی ایشن)، لیاقت خان (جنرل سیکٹری پی او ایف جونیئر سٹاف ایسوسی ایشن)، شاہد انور (صدرپی او ایف کلریکل ایسوسی ایشن)، محمد عقیل (صدر پی او ایف سپلائی ونگ ایسوسی ایشن)، زاہد اقبال (ڈپٹی جنرل سیکٹری پی او ایف سپلائی ونگ ایسوسی ایشن)، منیربٹ(جنرل سیکٹری آل پاکستان ٹیکسٹائل فیڈریشن)، سید عطااللہ شاہ (ڈپٹی جنرل سیکٹریHMC ایمپلائز لیبر گروپ)، سید ثمر حسین بخاری (زونل چیئرمین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اٹک سرکل)، رحیم شاہ (زونل سیکٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اٹک سرکل)، امجد مسیح (نائب صدر سینیٹری ورکرزواہ کینٹونمنٹ)، خوشی مسیحّ آزاد (جنرل سیکٹری سینیٹری ورکرز واہ کینٹونمنٹ)، محمد ریاست (انفارمیشن سیکٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اٹک سرکل) اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین سے کامریڈ ثاقب زین، کامریڈ رمضان، کامریڈ شاہجہاں، کامریڈ سلیم نے شرکت کی۔ رانا فیصل (جنرل سیکٹری PWD ایمپلائز اٹک)، محمد اشفاق جنجوعہ (جنرل سیکٹری KSB ایمپلائز یونین) نے بذریعہ فون اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
میٹنگ کا باقاعدہ آغاز کامریڈ ثاقب نے عالمی اور ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال، حکمرانوں کی مزدور دشمن پالیسیوں اور مزدور طبقے کی جدوجہد پر بات رکھتے ہوئے کیااور شرکاء کو مزدور رابطہ کمیٹی کا تعارف بھی پیش کیا۔ اس کے بعد اجلاس کے تمام شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کے مزدوروں کے مسائل اور ان مسائل کے حل کے لیے اپنی اپنی جدوجہد اور موجودہ صورتحال پر خیالات کا اظہار کیا۔ اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی اس مزدور رابطہ کمیٹی کی تشکیل اور اس کو فعال بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اس مزدوررابطہ کمیٹی کی تشکیل کو مزدور جدوجہد کی تعمیر کے لیے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے تمام شرکاء نے اپنی اپنی بساط کے مطابق اس کا حصہ بننے اور اس کی کامیابی کے لیے اپنے تمام تر وسائل برؤے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اور زور دیا کہ تمام تر قومی، لسانی، مذہبی، اور علاقائی تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مزدور جدوجہد کو منظم کیا جائے۔ سید ثمر حسین بخاری (زونل چیئرمین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اٹک سرکل) نے اجلاس کے پہلے سیشن کا سم اپ کرتے ہوئے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور اگلے سیشن کے لیے مزدور رابطہ کمیٹی کی ایگزیکٹو باڈی کے لیے نام تجویز کرنے کی دعوت دی۔ کامریڈ سلیم نے دوستوں کی مشاورت سے تجویز کردہ ایگزیکٹو باڈی تمام شرکاء کے سامنے پیش کی اور تمام شرکاء کو مجوزہ باڈی پر اظہار خیال کی دعوت دی۔ مشاورت اور بحث کے بعد مندرجہ ذیل ایگزیکٹو باڈی فائنل کی گئی:
چیف آرگنائزر: کامریڈ ثاقب زین، سرپرست اعلیٰ: منیر بٹ، صدر: راجہ عابد نذیر کیانی، سینئر نائب صدر: شاہد انور، جنرل سیکٹری: رحیم شاہ، نائب صدر: محمد اشفاق جنجوعہ، ڈپٹی جنرل سیکٹری: عطااللہ شاہ، جوائنٹ سیکٹری: خوشی مسیح آزاد، رابطہ سیکٹری: محمد ریاست، فنانس سیکٹری:رانا محمد افضل
باڈی کی متفقہ منظوری کے بعد نو منتخب صدر مزدور رابطہ کمیٹی جناب عابد نذیر کیانی نے اس اعتماد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس کے بعد تمام نو منتخب ممبران ایگزیکٹو باڈی نے دوستوں کے اس اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے نو منتخب ممبران ایگزیکٹو با ڈی کو مبارک باد کی۔
اس کے بعدصدر مزدور رابطہ کمیٹی نے مزدور رابطہ کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کی تیاری کے لیے دو رکنی کمیٹی کا اعلان کیا اور ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ 14 فروری بروز جمعہ سہ پہر 4 بجے طے کی گئی جس میں مزدور رابطہ کمیٹی کے ضابطہ اخلاق اور چارٹر آف ڈیمانڈکا مجوزہ خاکہ طے کیا جائے گا اور اگلی جنرل میٹنگ میں تمام شرکاء کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اگلی جنرل میٹنگ کا تعین ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔