| رپورٹ: PTUDC دادو |
نجکاری کی پالیسی اور پی آئی اے کے محنت کشوں کے قتل کے خلاف دادو میں احتجاجی ریلی 3 فروری 2016ء کو میونسپل پارک سے نکالی گئی جو مین چوک سے ہوکر پریس کلب پہنچی۔ شرکا نے پی آئی اے کے محنت کشوں پر ریاستی جبر اور قتل عام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ریلی پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) اور بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) دادو کی جانب سے کامریڈ انور پنہور (صدر PTUDC سندھ)، ہائی ویز لیبر یونین کے رہنما اور PTUDC ضلع دادو کے صدر موریل پنہور، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عنایت جمالی اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے رہنما ضمیر کوریجو کی قیادت میں نکالی گئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نجکاری کمیشن کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے اور محنت کشوں کے قتل کا مقدمہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف چلایا جائے۔