پاکستان کا محنت کش طبقہ کٹھن حالات کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ جس میں عالمی مالیاتی اداروں کی ایما پر حکمرانوں کی طرف سے محنت کش طبقے پر حملوں کا ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ PIA کی نجکاری اس پلان کا نقطۂ آغاز ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود نجکاری کی پالیسی کو مکمل طور پر اختیار نہیں کر سکی تھی جبکہ نون لیگ کی حکومت نے آتے ہی نجکاری کی مزدور دشمن مہلک پالیسی کا آغاز کیا ہے۔یہ صرف آغاز ہے۔ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہونے والا بلکہ اس کے بعد دیگر اداروں کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے گا۔ ایسے میں ان پالیسیوں کے خلاف ایک منظم اور تیز لڑائی کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے بھی پاکستان کا محنت کش طبقہ مختلف اوقات میں اپنے اداروں میں حکمرانوں کی پالیسیوں کی خلاف بر سر پیکار رہا ہے مگر انفرادی لڑائیوں کا حتمی طور پر فتح سے ہمکنار ہونا زیادہ مشکل اور کٹھن ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ماضی میں محنت کشوں کی کم لڑائیاں ہی فتح یاب ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اب وقت آرہا ہے کہ ہمیں تمام تر اداروں کے محنت کش طبقے کو طبقاتی بنیادوں پر جوڑنا ہو گا تاکہ اپنے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کو کارگر بنایا جا سکے۔ اسی لئے PTUDC نے ملک گیر میٹنگوں اور لیبر کانفرنسوں کے انعقاد کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جس کا شیڈول درج ذیل ہے:
24 ستمبر: راولپنڈی، اسلام آباد
25 ستمبر: واہ کینٹ
26 ستمبر: پشاور
30 ستمبر: راولاکوٹ
یکم اکتوبر: سدھنوتی
2 اکتوبر: گوجرانوالہ
3 اکتوبر: لاہور
4 اکتوبر:فیصل آباد
5 اکتوبر: لیہ، مظفرگڑھ
6 اکتوبر:ملتان
7 اکتوبر: رحیم یار خان
میرپور ماتھیلو
8 اکتوبر: سکھر
9 اکتوبر: حیدرآباد
11 اکتوبر: میرپورخاص
12 اکتوبر: کراچی