| رپورٹ: PTUDC کراچی |
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے زیر اہتمام مرکزی چیئرمین نذر مینگل کی زیر قیادت کراچی پریس کلب کے سامنے سانحہ گڈانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سٹیل مل، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اور پاکستان پوسٹ سے محنت کشوں نے شرکت کی۔ احتجاج میں سانحہ گڈانی کے ذمہ دار سرمایہ داروں اور حکومتی اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا محنت کشوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دارانہ کے خلاف قتل عام کا مقدمہ چلایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ علاوہ ازیں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو کم از کم 50 لاکھ روپے ادا کئے جائیں۔ مظاہرین سے ماجد میمن، جنت حسین، احمد وارثی، شیخ مجید، منظور رضی و دیگر نے خطاب کیا۔