| رپورٹ: ضیا زؤنر |
حالیہ بجٹ میں وفاقی حکومت نے جونیئر کلرک، سینئر کلرک اور اسسٹنٹ کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا ہے، مگر سندھ حکومت نے بجٹ میں وفاق کی طرز پر اپ گریڈیشن کا کوئی بھی اعلان نہیں کیا، جس کے بعد سندھ کے کلرکوں میں ایک شدید غم و غصے کی لہردوڑ گئی ہے، کئی دفاتر میں احتجاج اور تالا بندی کی گئی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک ہی ملک کے اندروفاق اور صوبوں میں دو مختلف سروس اسٹرکچر ہوں یہ آئین کی کھلی پامالی ہے، سراسر اور کھلی ناانصافی ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک کلرکوں کی وفاق کی طرز پر اپ گریڈیشن نہیں ہوتی ہمارا احتجاج جاری رہے گااور ایپکا سندھ جلد اپنے مطالبات کے لیے سندھ اسمبلی کے آگے دھرنا دے گی۔