’’سندر اسٹیٹ سانحہ کا ذمہ دار شہباز شریف ہے‘‘ ، راولپنڈی میں مظاہرہ

| رپورٹ: PTUDC راولپنڈی |

مورخہ 8 نومبر بروز اتوار پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن (PTUDC ) کے زیر اہتمام راولپنڈی مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت PTUDC کے مرکزی فنانس سیکرٹری چنگیز ملک نے کی۔
Protest against Punjab Government in Rawalpindi (2)کامریڈ چنگیز نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز فیکٹریوں میں حادثے ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاں ہوتا ہے، سندر اسٹیٹ حادثے کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے،شہباز شریف اوروزیرمحنت پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے، منہدم ہونے والی عمارت ناقص معیار تعمیر کی وجہ سے درجنوں مزدوروں کی زندگی کا چراغ گل کر گئی ہے،مقدمہ وزیر اعلیٰ، وزارت محنت اورپنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے خلاف درج ہونا چاہئے،ناقص نقشہ،ڈیزائن اورتعمیراتی سامان پر کنٹرول کرنے والے ادارے پیسے لے کر موت کا کاروبار کر رہے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے مزدوروں اور ٹریڈ یونیز کی سفارشات سے نیا ادارہ قائم کیا جائے، مزدوروں کے لواحقین کو پچاس لاکھ فی کس ادائیگی کی جائے اور ذمہ داران کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ مظاہرے میں ریلوے لیبر یونین اور پرگریسو یوتھ الائنس کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔