دادو: مشعال خان کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ: حفیظ

مورخہ 16 اپریل 2017ء کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان کے بہیمانہ قتل کے خلاف دادو میں میونسپل پارک سے پریس کلب تک بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرن سے خطاب کرتے ہوئے حنیف مصرانی، سجاد جمالی اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے صوبہ سندھ کے صدر انور پنہور نے کہا کہ نوجوان طالب علم مشعال خان اپنی یونیورسٹی میں طبقاتی نظام تعلیم، زائد فیسوں اور انتظامیہ کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہا تھا جس کی پاداش میں اُسے مذہب کی آڑ میں قتل کروا دیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں یونیورسٹی اور حکومتی انتظامیہ سمیت مشال خان کے بالواسطہ اور براہ راست قاتلوں کو سخت ترین سزا دی جائے۔