رپورٹ: پی ٹی یو ڈی سی لاہور:-
اتحادِ اساتذہ پنجاب کے تمام گورنمنٹ کالجوں میں پروفیسروں اور لیکچرار کی تنظیم ہے۔جمعرات 5جولائی کو لبرٹی چوک لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں اتحادِ اساتذہ کے ایک وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت PPLAکے سابقہ جنرل سیکرٹری اور ایم اے او کالج کے پروفیسر عارف کر رہے تھے جبکہ دیگرنمائدگان میں گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور کے پروفیسر حافظ عبدالخالق، گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہورکے پروفیسر اسلم پرویز، گورنمنٹ شاہ حسین کالج لاہور کے محمد کاشف اور دیگر شامل تھے۔احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عارف نے کہا کہ ہم ینگ ڈاکٹروں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور کل سے پنجاب کے تمام کالجوں سے میڈیا کو پریس ریلیز جاری کر دی جائیں گی۔
مظاہرین نے اس اعلان کا پر زور انداز میں خیر مقدم کیا اور اتحادِ اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔