ویڈیو: پر امن ینگ ڈاکٹرز پر پنجاب پولیس کا وحشیانہ تشدد، یہ کیسی جمہوریت ہے؟

سروسز ہسپتال کے سامنے عوام کے لئے علاج کی مفت سہولیات کا مطالبہ کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے بھوک ہڑتالی کیمپ پر شہباز شریف کے حکم پر مورخہ 10 فروری 2013 کو پنجاب پولیس نے دھاوا بولا اور خواتین سمیت تمام ڈاکٹرز کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں درجنوں ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق زخمی ڈاکٹروں کو نہ صرف  حوالات میں علاج معالجے کی سہولیات دینے سے انکار کیا جارہا ہے بلکہ مزید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔