شاہ عبدالطیف یورنیورسٹی خیر پور میں لیکچر

رپورٹ: کامریڈ اختیار پنھور:-
30 اپریل کوپی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی راہنما کامریڈ پارس جان نے شاہ عبدالطیف یورنیورسٹی خیرپور کا وزٹ کیا۔ کامریڈ نے انگلش ڈپارٹمینٹ کے طلبہ کے ساتھ کارنر میٹنگ کی جس میں طلبا نے دلچسپ سوالات کئیے اور اس کے بعد میڈیا اسٹڈیز ڈپارٹمینٹ میں لیکچر دیا جس میں 50 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ لیکچر کا عنوان موجودہ ملکی اور عالمی صورتحال اور تحریکوں میں نوجوانوں کا کردار تھا۔ کامریڈ فراز نے کامریڈ پارس کا تعارف کراتے ہوئے انہیں اسٹیج پر مدعو کیا۔کامریڈ نے بڑی تفصیل سے بات رکھی اور کہا انقلابی تحریکوں کی قیادت یورنیورسٹیوں اور کالجوں سے ہی نکلے گی،نوجوانوں کو اپنی سمت کا تعین کر لینا چاہیے ۔مارکسزم کے سائنسی نظریے کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی نظریاتی ہتھیار نہیں۔نوجوانوں کو جو سنہرے خواب دکھائے جاتے تھے کہ پاکستان میں کیا رکھا ہے یہاں بھوک ہے بیروزگاری ہے جلاؤ گھیراؤ ہے آپ یہاں سے یورپ بھاگ جاؤ پیسے کماؤ لیکن پورے کرۂ ارض پر بھوک، بدحالی، ننگ، افلاس ہے۔ آج یہاں کا نوجوان کمانے کے لیے کہاں بھاگ کر جائے گا۔ اس لیے یہاں کے نوجوان کو اپنے خوابوں کا نگر سوشلسٹ انقلاب کی صورت میں یہاں بنانا ہے،اس زوال پذیر نظام کو ختم کر کے استحصال سے پاک سوشلسٹ معاشرے کا قیام رکھنا ہے۔آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے بعد میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔