رپورٹ: کامریڈشہزادایوب:-
سرمایہ دارنہ نظام معیشت جو دبنیادی طور پر محنت کش طبقات کے استحصا ل پر مبنی ہوتا ہے اپنے زوال اور بحران کے ادوار میں لوٹ مار جبر اوراستحصال میں زیادہ اضافہ کرتا ہے۔ حکمرانوں نے محنت کش طبقات کے اوپر معاشی حملے تیز کردئیے ہیں اور ان کی زندگیاں اجیرن بنائی جارہی ہیں ۔
پیرا میڈیکل کا شعبہ جو دکھی انسیانیت کی حدمت پر مامور ہے اگر اُسے بھی حقوق سے محروم کردیاجاے تو پھر انسانیت کی تکالیف کئی گنا بڑھ جاتی ہیں بلکہ ناقابل براداشت ہوجاتی ہیں۔ آزاد کشمیر بھر میں محکمہ صحت کے ملازمین جو انتہائی ناموافق حالات میں اپنی خدمات پیش کرتے چلے آرہے ہیں ان کے مسائل میں بھی روز بروز ضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔آزاد کشمیر بھر میں محکمہ صحت کے محنت کشوں کو ہیلتھ الاؤنس جو کہ فیڈرل نے علان کیا تھا اور نو ٹیفکشن بھی ہو چکا ہے سکیل ۱سے سکیل 20تک کے ملازمین کو دیا جانا تھا لیکن یہ الاؤنس صرف ڈاکٹرز کو ہی دیا گیاباقی پیرامیڈیکل سٹاف جو نظام صحت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں الاؤنس سے مکمل محروم رکھا گیا ہے جس کے خلاف پورے آزاد کشمیر میں پیرا میڈیکل ہیلتھ ایمپلاائزآرگنازیشن نے پہلے مر حلے میں کالی پٹیاں باند ھ کر 25مارچ سے10اپریل تک 2گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال سے اپنے حقوق کے لیے جنگ آغاز کیا تھا ۔اگر10پریل تک پیرا میڈیکل ہیلتھ ایمپلاائزآرگنائزیشن ورکرز کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو 10اپریل سے مکمل ہڑتال کاعلان کر دیا جا ٰئے گا۔ پیرا میڈیکل ہیلتھ ایمپلاائرآرگنائزیشن ورکرزکے اس سے ہٹ کے بھی بے شمار مسائل کاشکار ہیں جن میں رورل الاؤنس ،رسک الاونس ، سروس سٹرکچر کی مکمل بحالی ، ٹیکنیکل اور شعبہ جاتی محکمانہ کورسز کروانے کے لیے پورے آزاد کشمیر میں صرف ایک ادراہ ہے جس میں اتنی گنجائش نہیں ہے کہ تمام ملازمین کو ،کورسز کر وا کے سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن دی جائے۔20 سال سے پیرا میڈیکل کے بے شمار ملازمین ُ اسی سکیل میں کام کرنے پر مجبورہیں۔
پیرا میڈیکل ہیلتھ ایمپلاائر آرگنازیشن کی اس ہڑتال میں آزاد کشمیر پلندری سے کامریڈ وحید عارف اور دیگر کا مریڈ،مظفرآباد سے راشد شیخ اور دیگر ، راولاکوٹ سے کامریڈ گلباز کامریڈ شہزادایوب، پی ٹی یوڈی سی کے کامریڈ عمر شفیع،جوڈیشل ایمپلائز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر کامر یڈ آفتاب اور کامریڈ ریحانہ،کامر یڈ آمنہ نے عملی طور پر ہڑتال میں شرکت کی اور ہیلتھ ایمپلائزآرگنازیشن کے مر کزی چیف آگنائزرسردار خالد اور ڈسٹرکٹ صدر سردار خورشید اور تمام ملازمین کو یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا اور پیرا میڈیکل کے ملازمین میں پرچہ تقسیم کیا ۔ اس موقع پرپی ٹی یوڈی سی کے کامریڈ آفتاب نے کہا کہ ہم کشمیر لبریشن سیل کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور اگر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی گئیں تو ہم ملازمین کو ساتھ ملاتے ہوئے پورے آزادکشمیر میں ان حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں گے اور اپنے حقوق چھین کے لیں گے۔ کامریڈ گلباز ، کامریڈ ریحانہ اور دیگر کامریڈز نے محنت کشوں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکمران ریاست محنت کشوں پہ اور ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے۔ یہ نیم مردہ نظام اب انسانیت کو ماسوائے رسوائی ،ذلت ،بھوک،بے روزگاری اورزخموں کے سوا کچھ نہیں دے سکتا اب سوشلسٹ انقلاب ہی ان تمام مسائل کا حل ہے ۔