پلندری: مقبول بٹ کی برسی پر تقریب

[رپورٹ: کامریڈ سیف عظیم]
11 فروری بروز منگل ریسٹ ہاؤس پلندری میں مقبول بٹ شہید کی برسی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کو کامریڈ عبدالواحد نے چیئر کیا۔ پروگرام کا ایجنڈا شہید مقبول بٹ کی جدوجہد، قومی استحصال اور انقلابی سوشلز م تھا۔ ایجنڈے پر لیڈ آف کامریڈ سیف نے دی۔ کامریڈ نے اپنی لیڈ آف میں کہا کہ آج جہاں دنیا بھر میں طبقاتی غلامی رائج ہے اور ہر قوم ، ملک اور خطے میں ایک چھوٹی سی اقلیت حاکم اور محنت کشوں اور عوام کی وسیع اکثریت محکوم ہے وہاں طبقاتی غلامی کی بدترین شکلوں کیساتھ قومی غلامی، استحصال اور جبر و تسلط کا وحشیانہ راج بھی ہے۔ اس قومی غلامی کے خلاف مختلف سطور پر جدوجہد بھی جاری ہے لیکن یہ جدوجہد درست نظریات پر مبنی نہ ہونے کی وجہ سے رجعت اور قدامت پرستی کا شکار ہو جاتی ہے۔ جب تک قومی استحصال سے نجات کی جدو جہد کے دریا کو طبقاتی جدوجہد کے سمندر میں شامل نہیں کیا جاتا تب تک حقیقی آزادی ممکن نہیں۔ مقبول بٹ شہید کی جدوجہد بھی اس ظالم اور متروک نظام کے خلاف تھی۔ میٹنگ کا باقاعدہ سم اپ کامریڈ جنید نے کیا۔ کامریڈ نے سم اپ میں تفصیل سے کشمیر کی قومی آزادی کی جدوجہد اور تناظر پر روشنی ڈالی۔