پاکستان کی اصل کہانی

ہم اپنے قارئین کے لئے کامریڈ لال خان کی شہرہ آفاق کتاب ’’ُپاکستان کی اصل کہانی ‘‘ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر رہے ہیں۔پاکستان کے1968/69ء کے انقلاب کے حوالے سے یہ کتاب ’’پاکستان کی اصل کہانی‘‘عالمی مارکسز م کے نظریاتی خزانے میں ایک بیش بہا اضافہ ہے۔1968ء میں ایک طرف یورپ کی توجہ فرانس کے شاندار انقلابی واقعات پر مرکوز تھی تو اسی سال کے ابتدائی مہینوں میں پاکستان بڑی عوامی تحریکوں کی زد میں آچکاتھا جن میں محنت کش عوام اور نوجوانوں سرمایہ دارانہ ریاست و نظام کو براہِ راست چیلنج کر رہے تھے۔ تاریخ کے انہی نادر اور عظیم واقعات کا تفصیلی جائزہ کامریڈ لال خان نے اپنی اس کتاب میں مارکسی نقطہ نظر سے لیا ہے۔

سائز: 6.48MB
صفحات کی تعداد:514
PDFفائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔