| رپورٹ: بدر رفیق |
مورخہ 22 جنوری بروز اتوار راولپنڈی میں ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا۔ مارکسی اسکول دو نکاتی ایجنڈا پر مشتمل تھا۔ تقریباً پچاس ساتھیوں نے مارکسی سکول میں شرکت کی۔ پہلا ایجنڈا ’’شرح منافع میں گراوٹ کا رجحان‘‘ تھا جس کو کامریڈ ریحانہ نے چیئر کیا اور احمد عمار نے تفصیلاً موضوع پر روشنی ڈالی جس پر بعد میں ڈاکٹر چنگیز، آصف رشید و دیگر نے اضافہ کیا۔ سوالات کی روشنی میں ایجنڈا کو کامریڈ احمد عمار نے سمیٹا۔دوسرا ایجنڈا ’’مشترک اور نا ہموار ترقی‘‘ تھا جس کو کامریڈ ثاقب سہیل نے چیئر کیا اور عرفان پتافی نے موضوع پر بحث کا آغاز کیا۔ اس ایجنڈے پر بعد میں اعجاز ساقی،ناصر عباس اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔ کامریڈ آصف نے اس سیشن کے آخر میں اس ایجنڈے پر گفتگو کو سمیٹا۔ آخر میں انٹرنیشنل کے ساتھ با ضابطہ اسکول کا اختتام کیا گیا۔