| رپورٹ : باسط مغل |
مورخہ 21 جنوری 2017ء کو مظفرآباد میں ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا جو دو موضوعات پر مشتمل تھا۔ پہلا اسیشن ’عالمی وملکی تناظر‘ پر تھا جبکہ دوسرا سیشن ’غیر ہموار اور مشترک ترقی‘ پر تھا۔ اسکول کا باقاعدہ آغاز کامریڈ حسنین نے انقلابی ترانہ گا کر کیا۔ پہلے سیشن کو چیئر عامر سہیل نے کیا اور اویس علی نے لیڈ آف دی۔ کامریڈ اویس نے موجودہ عالمی و ملکی معاشی،سیاسی اور سماجی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کامریڈ نجیب،باسط مغل،راشد شیخ نے بحث کو آگے بڑھایا اور سوالات کی روشنی میں کامریڈ اویس نے تمام بحث کو سمیٹا۔
دوسرے اسیشن کو چیئرکامریڈ ابوذرنعیم نے کیا اور لیڈ آف خواجہ جمیل نے دی۔ کامریڈ جمیل نے بالشویک انقلاب کی مثال دیتے ہوئے غیر ہموار اور مشترک ترقی کے قانون کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح 1917ء میں روس جیسے پسماندہ خطے میں محنت کش طبقے نے کسانوں اور عوام کی دوسری پچھڑی ہوئی پرتوں کی قیادت کرتے ہوئے بالشویک پارٹی کی رہنمائی میں سوشلسٹ انقلاب برپا کرکے صرف چند سالوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ ملکوں کا مقابلہ کیا اور بعض شعبوں میں ان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ مروت راٹھور، احتشام گردیزی، نوید اسحاق، نجیب اور راشد شیخ نے موضوع پر اظہار خیال کیا اور سوالات کی روشنی میں کامریڈ جمیل نے سیشن کا سم اپ کیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر اسکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔