فیصل آباد میں ایک روزہ مارکسی سکول

| رپورٹ: PYA فیصل آباد |

3 جولائی بروز جمعہ شام 8 بجے اکبر آباد میں مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد سے بیس کے قریب طلبہ اور مزدور راہنماؤں نے شرکت کی۔
سکول مجموعی طور پر ایک ہی سیشن ’’پہلی عالمی جنگ‘‘ پر مشتمل تھا۔سیشن کو چیئر نعمان نے کیا اور لیڈ آف عمر رشید نے دی۔ عمر رشید نے بڑی تفصیل کے ساتھ پہلی عالمی جنگ کی وجوہات، محرکات اور نتائج پرروشنی ڈالی۔پہلی عالمی جنگ میں یورپ کے تمام ممالک کی صورتحال پر بڑی تفصیل کے ساتھ بات رکھی۔ لیڈ آف کے بعد حاضرین کی طرف سے سوالات پوچھے گئے اور اس کے بعد عصمت، اختر منیر، بابو ولیم روز، مجاہد پاشا اور راشد خالد نے بحث کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اس کے بعد عمر رشید نے سیشن کا سم اپ کیا۔سکول کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔