رپورٹ: JKNSF پلندری
ایک روزہ ایریا مارکسی سکول مورخہ 20 جنوری پلندری جدوجہد آفس میں منعقد ہوا۔ سکول مجموعی طور پر دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن ’ریاست اور انقلاب‘کو یاسرحنیف نے چیئر کیا جبکہ لیڈ آف سعد ناصر نے دی۔ سیشن میں ریاست کے تاریخی ارتقا اور طبقاتی کردار پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ فاروق، عبدالواحد اور بلال امین نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے ریاست کے عمومی کردار پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ ریاست طبقاتی تضادات کی ناگزیر پیداوار تھی اور اس سماج میں ریاست کا کردار اقلیتی طبقے کے مفادات کے لیے اکثر یتی طبقے کا استحصال ہوتا ہے۔ محنت کش طبقہ بنی بنائی ریاستی مشینری کو توڑے بغیر سوشلسٹ انقلاب اور مزدور جمہوریت کے تقاضے پور نہیں کر سکتا۔ بحث کا اختتام کامریڈ واحد نے سوالات کی روشنی میں کیا۔ پہلے سیشن کے بعد انقلابی پارٹی کی تعمیر پر سیشن ہوا جس پر لیڈر آف کا مریڈ بشارت علی نے دی۔ انہوں نے عمومی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے انقلابی پارٹی کی تعمیر کی جدو جہد کو تیز کرنے پر زور دیا۔ آخر میں یاسر حنیف نے تنظیمی رپورٹ رکھی اور 11 فروری کو مقبول بٹ شہید کی برسی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا۔ سکول کا اختتام انٹرنیشنل گاکر کیا گیا۔