رپورٹ: خادم کھوسو
مورخہ 30 دسمبر2017ء کو جوہی میں دو موضوعات پر مارکسی اسکول منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں اور مزدوروں نے شرکت کی۔ سکول کا پہلا موضوع عالمی و ملکی صورتحال تھا۔ اس سیشن میں چیئر کے فرائض کامریڈ اللہ ورایو سومرو نے سرانجام دئیے جب کہ کامریڈ خادم نے تفصیلاً موضوع پر بات رکھی جس میں انہوں نے پوری دنیا کے اہم خطوں خصوصاً عرب ممالک کی صورتحال اور تناظر پر روشنی ڈالی ۔ بحث میں مزید اضافہ کرنے کے لیے کامریڈ حنیف مصرانی کو مدعو کیا گیا۔ دوسرے موضوع ’انقلابی پارٹی کی تعمیر‘ پر لیڈآف کامریڈ امین لغاری نے دی جبکہ چیئر کے فرائض کامریڈ جاوید رانجھانی نے سرانجام دیے۔ اسکول میں شاعر لیاقت علی لیاقت، محمد جمن بروہی اور راجہ ایاز بھٹو نے شاعری اور گیت پیش کیے۔ اس کے بعد اسکول کا سم اپ کرنے کے لیے کامریڈ انور پنہور کو مدعو کیا گیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر اسکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔