دادو میں ایک روزہ مارکسی اسکول

| رپورٹ: سجاد جمالی |

مورخہ 17 اپریل 2016ء کو دادو میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 کے قریب نوجوانوں نے شرکت کی۔
سکول کا پہلا سیشن ’’سوشلزم کیا ہے‘‘ پر رکھا گیا تھا جس پر لیڈ آف سجاد جمالی نے دی اور مجاہد جتوئی نے سیشن کو چیئر کیا۔ سجاد جمالی نے سوشلزم کے تاریخی پس منظر اور سیاسی، معاشی اور سماجی نکات پر روشنی ڈالی۔ ہرا، اعجاز، حفیظ اور موسیٰ نے اس سیشن میں اظہار خیال کیا اور سوالات کی روشنی میں صدام خاصخیلی نے بحث کو سمیٹا۔
دوسرے سیشن کا موضوع تاریخی مادیت تھا جس پر راشد زؤنر نے لیڈ آف میں بحث کا آغاز کیا اور راجہ ہیسبانی نے اس سیشن کو چیئر کیا۔ راشد زؤنر نے انسانی سماج کے مختلف تاریخی مراحل پر روشنی ڈالی اور سوشلزم تک کے تاریخی سفر اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے عہد وحشت، عہد بربریت، عہد تہذیب پر روشنی ڈالتے ہوئے خاندان اور ذاتی ملکیت کی تشریح کی۔ رمیز، امین اور صدام نے بحث کو آگے بڑھایا جس کے بعد انور پنہور نے سوالات کی روشنی میں سیشن کو سم اپ کیا۔ آخر میں انقلابی عزم سے انٹرنیشنل گایا گیا۔