| رپورٹ: کامریڈ رمیز |
مورخہ 18 دسمبر 2016ء کو دادو میں ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا جو دو موضوعات پر مشتمل تھا۔ پہلی ایجنڈا عالمی و ملکی تناظر تھا جس پر کامریڈ منیر زؤنر نے لیڈ آف میں یورپ سے لیکر افریقہ، عرب ممالک سے لیکر ایشیا تک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر شاندار انداز سے بات رکھی، اس سیشن کو چیئر کامریڈمعظم نے کیا جب کہ حفیظ جمالی، فیصل مستوئی، سجاد جمالی، صدام خاصخیلی، کامریڈ کاشف نے بحث میں حصہ لیا۔ دوسرے سیشن میں ’انقلابِ مسلسل‘ پر کامریڈ اعجاز بگھیو نے لیڈ آف دی جب کہ اس سیشن کو چیئر کامریڈ کاشف نے کیا، اس موضوع کو کامریڈ اعجاز نے نہایت ہی خوبصورتی اور سادہ انداز سے شرکا کو سمجھایا اور خوب داد حاصل کی۔ اس ایجنڈا پر مزید بحث کے لیے کامریڈ حنیف مصرانی کو مدعو کیا گیا۔ اسکول کا سم اپ کامریڈ انور پنہور نے کیا اور انٹرنیشنل گا کر اسکول کا اختتام کیا گیا۔







