میری زندگی

’’میری زندگی‘‘ بالشویک انقلاب کے لیڈر لیون ٹراٹسکی کی خود نوشت ہے جوکہ 1930ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔ لیون ٹراٹسکی نے اسے اپنی جلا وطنی کے پہلے سال میں ترتیب دیا جب وہ ترکی میں مقیم تھے۔ اپنی اشاعت کے بعد ’’میری زندگی‘‘ بہت سے یورپی ممالک میں سب سے زیادہ بکنے والی (Best Seller) کتاب رہی۔ 1930ء میں اپنی اشاعت کے وقت سے اب تک ’’میری زندگی‘‘ کا شمار دنیا کی عظیم ترین سوانح عمریوں میں ہوتا ہے۔ سیاسی واقعات سے الگ، اس ادبی حیثیت ہی نے اسے ایک بیش قیمت انسانی دستاویز بنا دیا ہے۔
عالمی نظریاتی تاریخ میں اگر کسی دانشور کو سب سے زیادہ متنازع فیہ بنایا اور اس کی کردار کشی کے لئے ظلم کی آخری حدوں سے بھی تجاوز کیا گیا تو وہ لیون ٹراٹسکی ہیں اور اگر کسی دانشور کی نظریاتی صداقت کا اعتراف خود عالمی نظریاتی تاریخ کر رہی ہے تو وہ بھی لیون ٹراٹسکی ہیں۔
یہ کتاب لیون ٹراٹسکی کے بچپن اور نوجوانی سے لے کر 1905ء کے انقلاب، 1917ء کے انقلاب، کیمونسٹ انٹرنیشنل کی تشکیل، سٹالنزم کے مقابلے میں اشتراکی بین الاقوامیت کے زبردست دفاع اور کیمونسٹ پارٹی سے بے دخلی سمیت بہت سے اہم موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ کتاب نہ صرف انقلابی عمل اور تجربات سے بھرپور ہے بلکہ ادبی حوالے سے بھی ایک شاہکار ہے۔ ایک انقلابی کے لئے اس کتاب میں سیکھنے کو بہت کچھ موجود ہے۔

سائز : 5.5MB
صفحات کی تعداد:595
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔