مظفرآباد: جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان آرڈر پر سیمینار کا انعقاد

رپورٹ: ’JKNSF‘ مظفرآباد

مورخہ 06 جون 2018ء بروز بدھ سپلائی روڈ چہلہ مظفرآباد کے مقام پر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر انتظام افطار پارٹی کے موقع پر سیمینار بعنوان ’گلگت بلتستان آرڈر2018ء نامنظور‘ کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی تعلیمی اداروں اور مظفرآباد کے دیگر علاقوں سے نوجوانوں اور محنت کشوں کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز شام 5.30 بجے کیا گیا۔سابق مرکزی صدر جے کے این ایس ایف راشد شیخ، ضلعی صدر جے کے این ایس ایف مظفرآباد فیصل راٹھور، سٹی صدر جے کے این ایس ایف خواجہ مجتبیٰ، چہلہ یونٹ صدر جے کے این ایس ایف عدیل کیانی، گلگت بلتستان جامعہ کشمیر کے سٹوڈنٹ رہنما غلام عباس، نصراسلام، اویس علی اور دیگر نے سیمینار میں شریک نوجوانوں اور محنت کشوں سے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض باسط ارشاد باغی نے سر انجام دیے۔ افطاری کے بعد سپلائی روڈ تا چہلہ چوک تک گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور چہلہ چوک کے مقام پر باسط ارشاد باغی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے کے این ایس ایف نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔