آزاد کشمیر میں سرکاری دفاتر کی تالہ بندی

| رپورٹ: PTUDC مظفرآباد |
18Kashmir workers protest (2) مارچ کو تنظیم غیر جریدہ، اپیکا آزاد کشمیر، جوڈیشل ایمپیلائز ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کی مشترکہ کال پر پورے آزاد کشمیر میں تالہ بند ہڑتال ہوئی۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے ریلیوں کی شکل میں نعرے لگاتے ہوئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرآباد کے احاطے میں داخل ہوئے اور جلسہ کی شکل اختیار کر لی۔ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ ملازمین کے جم غفیر سے صدر تنظیم غیر جریدہ آزاد کشمیر عبدالصبور عباسی، صدر اپیکا آزاد کشمیر سیدصدیق شاہ، صدر ملازمین ہائیڈروالیکٹرک بورڈ امجد ملک، صدر تنظیم بلدیہ ملازمین اصغر شاہ، سینئر نائب صدر Kashmir workers protest (1)غیر جریدہ زائد عباسی، ممبران مجلس عاملہ تنظیم غیر جریدہ اور آرگنائزرPTUDC مظفرآباد نوید اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اور بیوروکریٹ کرپشن اور لوٹ مار میں اتنے مصروف ہیں کہ ان کو ہمارے مسائل کی پرواہ ہی نہیں ہے۔ ہم ملازمین جو پوری ریاستی مشینری چلاتے ہیں اس مشینری کو جام بھی کر سکتے ہیں، اگر ہمارے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکشین جاری نہ کیا گیا تو ہمارے پاس صرف ایک حل ہے کہ ریاستی مشینری پر قبضہ کر لیں۔ ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

مطالبات
* اپ گریڈیشن جملہ ملازمین گریڈ 1 تا 16
* ٹائم سکیل جملہ ملازمین گریڈ 1 تا 16
* HBA کی بحالی
* GPF کے منافع کا حصول