رپورٹ: ویخ زلمیان
6 اکتوبر کو گوالیرئی (سوات) میں ویخ زلمیان اور طبقاتی جدوجہد کے زیر اہتمام انقلابی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں گوالیرئی اور آس پاس کے علاقوں سے نوجوانوں اور محنت کشوں نے بھرپور شرکت کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حضرت نبی نے ادا کئے ۔ مشاعرے میں جوہر اقبال، رفعت علی، رشید شلمانی، ایاز، فیصل، بلال اور دیگر نے اشعار پڑھے اور خوب داد سمیٹی۔ آخر میں خیراللہ نے محفل کے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ طبقاتی نظام میں انسانوں کے ساتھ ساتھ ادب بھی سرمائے کا غلام ہے۔ ایک غیر طبقاتی سماج میں ہی ادب آزاد ہو سکتا ہے جو سوشلزم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔