ملتان: نام نہاد یوم آزادی پر احتجاجی مظاہرہ

[رپورٹ: نادرگوپانگ]
نام نہاد یوم آزادی کے موقع پر بے روز گار نوجوان تحریک (BNT) اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے زیر اہتمام چونگی نمبر 9 پر بے روزگاری،غربت، مہنگا ئی، لوڈشیڈنگ اور عوام دشمن مالیاتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقر رین نے کہا کہ 67 سال گزرگئے مگر عوام کو حقیقی آزادی نصیب نہ ہوسکی۔ آج بھی پاکستان کے عوام عالمی سامراج کے گماشتہ حکمرانوں کے معاشی، سیاسی اور سماجی غلام ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد ملنے والی یہ لولی لنگڑی آزادیاں محنت کش طبقے کی تحریک کے خوف کے ساتھ ساتھ اس سا مراجی پالیسی کا نتیجہ تھیں جس کے تحت براہ راست فوجی قبضے کی پالیسی ترک کر کے بالواسطہ حکمرانی اور لوٹ مار کا طریقہ کار اپنایا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ان تمام مسائل سے نجات اور حقیقی آزادی کے لئے سرمایہ داری کا خاتمہ کرنا ہو گا اور ایسا صرف ایک سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ہی ممکن ہے۔