4اپریل 2012ء کو پیپلز ورکر ز کمیٹی ملتان کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں 75سے زائد پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت ملک الطاف علی کھوکھر اور حیدر عباس گردیزی نے کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کا مریڈ اسلم انصاری نے پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت کی مزدور دشمن پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت عوام کو درپیش تمام عذابوں کا حل آج بھی پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور میں موجود ہے، جس میں واضح طور پر تمام طاقت عوام کے ہاتھوں میں دینے کی بات لکھی ہوئی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم پاشا نے کہا کہ پاکستان میں ایک اور 1968-69ء کے انقلاب سے بھی بڑی تحریک کے امکانات موجود ہیں،جس میں اس ملک کے نوجوان اور محنت کش اس انقلاب کو مکمل کرتے ہوئے اس یہاں سوشلسٹ معاشرے کا قیام عمل میں لائیں گے۔کامریڈ ذیشان شہزاد نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کی بنیادی دستاویز منشور میں سے نقاط پڑھ کر سنائے جس میں اداروں کی نیشنلائیزیشن،مزدور جمہوریت اور عوامی ملیشیاؤں کا واضح پروگرام درج ہے اور کہا کہ اس بنیادی منشور پر عمل درآمد کے لیے پارٹی کے نظریاتی اور انسان دوست ساتھیوں کو بھرپور جدوجہد کا تہیا کرنا ہوگا۔ الیاس خان نے اپنے خطاب کے دوران عالمی تحریکوں کا احاطہ کیا اور کہا کہ پاکستان سمیت ساری دنیا کا مقدر بھٹو کا سوشلسٹ نظریہ ہی ہے۔الطاف علی کھوکھر نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ اس اجلاس نے 1968ء والی پیپلز پارٹی کی یاد یں تازہ کر دیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ 40سال بعد پیپلز پارٹی کی کوئی معیاری تقریب منعقد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تاریخ دان یہاں موجود ہو تو وہ لکھ لے کہ یہ تقریب بر صغیر کے سوشلسٹ انقلاب کا آغاز ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں مانتے کہ اس وقت پارٹی پر حاوی مفاد پرست ٹولہ پیپلز پارٹی ہے،پیپلز پارٹی تو ان ورکرز کی پارٹی ہے جو ایک بہتر انسان دوست سماج چاہتے ہیں اور بھٹو کا نظریہ سوشلزم ہے،اس نظریے کا اظہار آکوپائی وال سٹر یٹ سے لے کر تمام عالمی تحریکوں میں بھی نظر آرہا ہے۔تقریب سے ریڈیو پاکستان، پی آئی اے،ایم ڈی اے ،سوئی گیس اور دیگر اداروں کے ساتھیوں نے بھی خطاب کیا۔
آرکائیوز
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
« مئی | ||||||
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |