ملتان: چیئرمین بھٹو کی برسی کے موقع پر سیمینار

[رپورٹ: راول اسد]
پیپلز لائرز فورم (PLF) ضلع ملتان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بارہال میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 35ویں برسی کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بھٹو شہید کے نظریے اور فلسفے پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، سینئر نائب صدر PLF پنجاب ملک طارق سید، جنوبی پنجاب کے کوآرڈ ینیٹر طارق خان، ڈویثرنل کوآرڈینیٹر عمران انصاری، ضلعی صدر عاصم پرویز، ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم پاشا، خواجہ منور صدیقی، صفدر سرسانہ، اقبال سرگانہ، چوہدری طارق، احد شاہ کھگہ، ذوالفقار اظہر بھٹہ نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے جس نظرئیے کے لئے اپنی جان قربان کی اس کی روشنی میں پارٹی کے بنیادی پروگرام کے تحت جدوجہد کی جائے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے جس سوشلسٹ معیشت کو پارٹی کی اساس بنایا تھا صرف اسی کے ذریعے مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے ۔مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے اس سوشلسٹ پروگرام کی تکمیل کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور پارٹی کے اندر اور باہر سوشلزم کے نظریات کی جنگ جاری رکھی جائے گی۔