| رپورٹ: محمد حسین |
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی جانب سے خواجہ اسٹاپ ٹنڈوالہیار پر محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں، نوجوانوں اور محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی سبزی منڈی پہنچی تو ایک جلسے کی شکل اختیار کرگئی جہاں PTUDC کے محمد حسین، بیروزگار نوجوان تحریک کے کریم لغاری اور شاہنواز لغاری نے خطاب کرتے ہوئے شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج ایک بار پھر محنت کش طبقہ سرمایہ داروں کے مظالم برداشت کررہا ہے، عہد کا تقاضا ہے کہ ہم محنت کشوں کو یکجا کریں اور اس ظالم نظام کے خلاف لڑتے ہوئے سوشلسٹ انقلاب برپا کریں۔