جوہی: یوم مئی پر مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف ریلی

| رپورٹ: محمد خان پنہور |

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپئین (PTUDC) کی جانب سے جوہی میں یکم مئی 2015ء کے حوالے سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں سوکے قریب محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
ریلی جب پریس کلب جوہی پہنچی تو اس سے پیپلز پارٹی کے ر ہنما نقاد تھہیم، اعجاز جمالی، نظریاتی دوست کامریڈ غلام قادر تھہیم، رزاق رند، ضلع دادو کے بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کے صدر خالد جمالی نے خطاب کیا۔ صدارتی خطاب کامریڈ عزیز سومرو نے کیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض امین لغاری نے ادا کئے اور شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محنت کش طبقے کی معاشی و سماجی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔