کوٹلی: یوم مئی پر مزدور اجلاس اور ریلی

| رپورٹ: عاصم |

یکم مئی 2015 بروز جمعہ کو یوم مئی کی مناسبت سے تحصیل سہنسہ میں PTUDC کی جانب سے مزدور اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کامر یڈ شکور نے شہدائے شکاگو کی قر بانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور اس عظیم جد وجہد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے پروگرام سے محنت کشوں کا استحصال مزید بڑھے گا۔ شکاگو کی مزدور تحر یک کی بد ولت محنت کشوں کے اوقات کار کو آٹھ گھنٹے مقرر کیا گیا تھا مگر موجو دہ سر مایہ دار ی نظام میں مزدور وں سے 16 گھنٹے کام لیا جارہا ہے۔ آج وقت اور حالات کے پیش نظر یہ ضروری ہو گیا ہے محنت کش اپنے بنیا دی حقوق کے لئے جدوجہد کو تیز کر یں۔ تحصیل سہنسہ کے پیپلز پارٹی کے حلقہ صدر نے بھی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پارٹی کے حقیقی نظریا ت 20150501_110638سے منحرف ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پارٹی اپنی سیاسی اہمیت کھوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی سوشلسٹ نظریات پر تھی جبکہ موجودہ عہد میں پیپلز پارٹی صرف اور صرف سرمایہ داروں اور سامراجی ایجنٹوں کی پارٹی بن چکی ہے، انہوں اس بات پر زور دیا پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ مزدور دشمن پالیسی کو ترک کرتے ہوئے محنت کشوں کی جماعت ہونے کا ثبوت دے۔ سردار ربنواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی اداروں کی نام نہاد امداد سے خطہ میں غربت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ انہوں نے نجکاری کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ بنیادی ضروریات زندگی بھیک نہیں ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ آخر میں ساجد نعیم نے سہنسہ میں کامیاب یوم 20150501_114713مزدور منانے پر تمام شرکا کو مبارکباد ی۔ انہوں نے کہا کہ منزل چاہے جتنی بھی دور ہو مگر مسلسل جدوجہد اور کو شش سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار ی میں رہتے ہوئے اب مزید اصلاحات ممکن نہیں ہیں، اس ظلم اور استحصالی نظام کا خاتمہ نہایت ضروری ہو چکا ہے اور یہ صرف اور صرف سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ تقر یب کے خاتمے کے بعد تمام شر کا نے ریلی نکالی جس میں چھوٹے دوکانداروں نے بھی شرکت کی اور ریلی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔