لیہ، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ میں یومِ مئی کی تقاریب

دوسرے شہروں کی طرح لیہ ، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ میں بھی یومِ مئی PTUDCکے زیرِ اہتمام انقلابی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
لیہ
رپورٹ :ذیشان حیدر
لیہ میں یوم مزدور 2012ء پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفینس کمپیئن اور جوائنٹ لیبرایکشن کمیٹی ضلع لیہ کے اشتراک سے منا یا گیا 500سے زیادہ محنت کش وفاقی اور صوبائی اداروں اور مختلف نجی اداروں سے سرخ پرچم اٹھائے ریلی میں شریک ہوئے ۔ریلی شہر کے مختلف حصوں سے گزرتی ہوئی اسلم چوک سے TMAہال لیہ پہنچی جہاں پر جلسہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جلسہ سے ینگ آرگنائزیشن کے صدر ناصر خان ‘ ترقی پسند وکیل عنایت کاشف اور امام رضا‘ TDAایسوسی ایشن کے چئیر مین جعفر اترا ‘ SNGPLمزدور یونین کے رہنماناصر جعفری ،مسلم ویلفئیر سو سائیٹی کے توقیر احمد چانڈیہ ‘ضلعی صدر ایپکا رانا افضل ‘ جنرل سیکریٹری الہیٰ بخش جوتہ ‘ پنجاب ٹیچر یونین کے صدر منظور دورانی ‘ ڈوثزنل صدر فاروق ارائیں اور سرپرست اعلیٰ محمد یوسف سیال ‘UBLورکر فیڈریشن کے طاہر خان ‘HBLورکر فیڈریشن کے مرکزی رہنما ملک رب نواز تھند‘ انقلابی ورکر یونین TMAکے صدر مہر عبدالغفور سمرا ‘ جنرل سیکرٹیری شاہین عباس ‘ ناصر حسین ‘ ذوالفقار سمرا‘ نائب صدر ایپکااور ہائی وے ‘ پیرا میڈکس کے طاہر صدیق اور محمد ناصر ‘ PLBسے ذوالنور ‘ علی شمسی ‘منیر ناصر ‘ پاسبان یونین کے صدر محمد حفیظ ‘ پاکستان ٹیچر یونین کے رانا سلطان محمد ‘PTUDCکے ذیشان حیدر اور PPPکے ایم پی اے بابر کھیتران نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مہتاب انصاری نے انجام دئیے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مزدور اتحاد کو یقینی بنانے پر زور دیا اور پارلیمانی جمہوریت او ر سرمایہ دارانہ نظام پر سخت تنقید کی ۔بابر کھیتران ممبر صوبائی اسمبلی میں اپنے خطاب میں محنت کشوں کو پارلیمان جمہوریت کی جگہ مزدور جمہوریت کے قیام کی جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا موجودہ نظام میں محنت کشو ں کا کوئی بنیادی مسئلہ حل طلب نہیں ہے ۔ اشتراکی انقلاب کے ذریعے ہی آج کا محنت کش اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔

کوٹ ادو
رپورٹ: حمید اختر
کوٹ ادو میں یوم مزدور کے دن صبح 8بجے ہی مختلف اداروں اور علاقوں سے محنت کش ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں اکھٹے ہونا شروع ہو گئے۔ ریلی کا آغاز 9بجے ہوا جو کہ ریلوے چوک سے گزرتے ہوئے 10بجے اقبال پارک کوٹ ادوپر آ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں ایک جلسہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مزدور انصاف پارکو یونین کے صدر رضا خان نے کہا گزشتہ 8برسوں سے ہم اپنے حقو ق کی جدو جہد کر رہے ہیں عدالتوں سے انتظامیہ تک اور سیاسی قیادتوں سمیت کوئی بھی ادارہ یا فورم ہمارا مسئلہ حل کرنا تو در کنار جھوٹی تسلی دینے بھی نہ آیا۔ PTUDCگزشتہ 5برس سے ہمارے ساتھ ہے جس کی جدو جہد سے ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کے مزدور یکجہتی اور انقلاب کے بغیر ہمارے مسائل کا حل ممکن نہیں جس کے بعد OGDCLجہاں سے 100کے لگ بھگ محنت کشوں نے شرکت کی کے مرکزی نائب صدر ملک اختر کالرونے کہا کہ PTUDCنے ہمیں وہ فورم فراہم کیا ہے کہ جس کے ذریعے ہم سب متحد ہو کر مزدور دشمن قوتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ہم آج یوم مزدور کے توسط سے پارکو انتظامیہ اور حکومت کو خبر دار کرتے ہیں کہ اگر ایک ماہ کے اند ر پارکو کے محنت کشوں کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو OGDCLکے مزدور پارکو تیل کی ترسیل بند کردیں گے جس پر پنڈال سوشلسٹ انقلاب اور مزدور اتحاد زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جلسہ سے اس کے علاوہ TMAکے حمید اختر ‘ سیاسی کارکن ذوالفقارلنڈ ‘ PTUDCسے علی اکبر ‘مارکسی دانش ور پروفیسر انجم اور ایپکا کے ضلع صدر وزیر دستی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں 23رکنی لیبر ایکشن کمیٹی کی مجوزہ سلیٹ پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر تمام حاضرین جلسہ نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔

مظفر گڑھ
رپورٹ: اظہر بخاری ایڈووکیٹ
مظفر گڑھ میں یوم مزدور کی تقریب ممبر قومی اسمبلی جمشید خان دستی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں 100کے لگ بھگ محنت کشوں اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفار قریشی ‘ PLBکے رانانذیر احمد اور معطر حسین ‘ سابق سٹی صدر PPPاور PLFکے رہنما کامریڈ اظہر بخاری ‘ ممبر صوبائی کونسل PPPامیر نواز کامریڈ اور MNAجمشید دستی نے خطاب کیا اور کہا کہ محنت کش طبقہ کے وسیع تر اتحاد اور انقلاب کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔ آخر میں مقررین نے محنت کش طبقے کے اتحاد کے لیے PTUDCکی کاوشوں کو سراہا۔