دنیا بھر کے طرح حیدر آباد میں بھی یوم مئی کے موقع پر کئی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
حیدر آباد
رپورٹ: اویناش
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین حیدرآباد کی جانب سے شکاگو کے شہیدوں کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے حیدر چوک سے حیدرآباد پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں محنت کشوں، نوجوانوں اورخواتین نے شرکت کی۔
ریلی حیدرچوک سے جب پریس کلب پہنچی تو ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں نادرا ایمپلائز یونین کے صوبائی صدر رضا خان سواتی، PTUDC کے صوبائی رہنما ایڈووکیٹ نثار احمد چانڈیو، ایوب کنبھار اور PYA کے ڈاکٹر ونود کمار نے ریلی سے خطاب کیا۔
سجاول
رپورٹ: جبار زئنور
یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے شہیدوں کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور بیروزگار نوجوان تحریک کی جانب سے ماما لاڈو ہوٹل سجاول سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں، محنت کشوں، طلبہ، نوجوانوں نے شرکت کی۔
ریلی سے PTUDC کے رہنما جبار زئنور، پی پی شہید بھٹو کے یونس، ہیومن رائٹس کے غلام حسین، پ ٹ الف کے قربان ملاح اور علی محمد سومرو نے خطاب کیا۔
میرپور خاص
رپورٹ: رمیش کمار
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیلتھ ٹیکنیشن سکول سول ہسپتال میرپورخاص میں شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں سمیت سماجی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ سیمینار سے PTUDC کے رہنماپرشوتم، محمد حسین، رمیش و خالد سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد کے اسباق بیان کئے۔