کوٹ ادو: یوم مئی کے موقع پر ریلی اور جلسہ

| رپورٹ: PTUDC کوٹ ادو |

یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو مزدور ایکشن کمیٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی کال پر تحصیل بھر کی مزدور تنظیموں نے ریلوے اسٹیشن کوٹ ادو سے ایک ریلی نکالی جس کا مرکزی نعرہ مہنگائی، بے روزگاری، نجکاری، جاگیرداری اور سرمایہ دارانظام کا خاتمہ تھا۔ریلی کے شرکا حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اقبال پارک پہنچے جہاں پر ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر انجم، کامریڈ علی اکبر، حمید اختر، ذوالفقار علی،فضل گرمانی اور ڈاکٹر عمرفاروق بلوچ نے شہدائے شکاگو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کے نتیجے میں مزدوروں کو پوری دنیا میں جو مراعات حاصل ہوئیں آج وہ ایک ایک کر کے حکمران طبقہ اپنے منافعوں میں اضافے کے لئے واپس لے رہا ہے۔ کام کے اوقات سے لے کر کم از کم تنخواہ اور دوسرے لیبر قوانین پر عمل درآمد نا پید ہے۔ اب یہ ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر ہے کہ ہم شکاگو کے محنت کشوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے طبقے کو منظم کریں اور جدوجہد میں آگے بڑھیں کیوں کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔